Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چورانوے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ،...
شائع 22 ستمبر 2020 08:15pm

وفاقی کابینہ نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ، جنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے مجوزہ قانون کے مسودے میں مزید ترمیم کی ہدایت پیش کردی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے ۔

وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی جبکہ 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا کے مجوزہ قانون کا بل تیار کرلیا گیا تاہم سزا کا عمل آسان بنانے کے لیے کابینہ نے اس بل میں مزید ترمیم کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں موجود لوگ ہر اس کام میں ملوث رہے جس سے ملک کو نقصان ہوا۔

وفاقی کابینہ نے ماڈل جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دی، چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے دوبارہ اشتہاری دینے کی ہدایت کی ۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو مذہبی معاملات پر بات کرنے سے سختی سے منع کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div