Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیب شہباز شریف کیخلاف ثبوت پیش کرے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے پاس شہباز...
شائع 22 ستمبر 2020 07:01pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے پاس شہباز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کرے، محب وطن پاکستانی کی شہباز شریف کے خلاف دی گئی جس درخواست کی بات ہو رہی ہے وہ سب جھوٹ ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اپنی ہی دی ہوئی درخواست پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور میڈیا پر شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان چلوا رہے ہیں۔

اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماءرانا ثنا ءاللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی،اس موقع پر رانا ثنا ءاللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت 27 لیگی کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج اعجاز بٹر نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

لیگی رہنما ءکیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو کہا جاتا ہے آپ کو اکیسویں گریڈ میں ترقی تب ملے گی جب نون لیگ پر مقدمات بنائیں گے۔

رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div