Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ: 28 ستمبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ برقرار

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے باوجود محکمہ تعلیم...
شائع 22 ستمبر 2020 06:51pm

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ کا 28 ستمبر سے اسکولوں کو دوسرے مرحلے میں کھولنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ پرائیویٹ اسکولز کی ایکشن کمیٹی نے اس معاملے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ۔ اور وزیر تعلیم کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ 28 ستمبر کو فیصلہ جو بھی ہو۔ اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ اپنے فیصلے پر ڈٹ گیا۔ اسکولز میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبر سے ہی شروع کیا جائے گا ۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلے کے بعد بھی سندھ کے تعلیمی اداروں میں تدریس کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں کرسکتے۔ جب تک اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکول کے مالکان اور اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ پریس کلب پر پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران وزیر تعلیم سندھ کی برطرفی کا مطالبہ کیا کردیا۔

اساتذہ کہتے ہیں حکومت نے لاک ڈاؤن میں بھی اساتذہ کی فکر نہیں کی۔ اب بھی تعلیم دشمنی کا سلسلہ جاری ہےپرائیوٹ اسکولز فیڈریشنز سمیت دیگر اسکولز ایسوسی ایشنز بھی 21 ستمبر سے اسکولز نا کھولے جانے کے فیصلے پر سراپا احتجاج ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div