Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس: رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت

کراچی :انسداددہشتگردی کی ایک عدالت نےسانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں...
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2020 03:20pm

کراچی :انسداددہشتگردی کی ایک عدالت نےسانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں رحمان بھولااورزبیرچریا کو سزائے موت سنادی جبکہ رؤف صدیقی کو بری کردیا۔

کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر رحمان بھولا اور زبیر چریاکو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 8سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنادی جبکہ رؤف صدیقی سمیت 4ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا ۔

عدالت نے رؤف صدیقی کے علاوہ ادیب خانم ،علی حسن قادری اورعبدالستارکوبری کردیا جبکہ باقی 4ملزمان کوسہولت کاری کےجرم میں سزاسنائی گئی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 ستمبر کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 17 ستمبر کو سنایا جانا تھا تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے بغیر سماعت 22ستمبر تک مؤخر کردی تھی۔

واضح رہے کہ 2012میں بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری کوآگ لگائی گئی تھی،افسوسناک سانحے میں 259 افرادجل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div