Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنسز: نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی

اسلام آباد:العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم...
شائع 22 ستمبر 2020 01:43pm

اسلام آباد:العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی ۔

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر العزیزیہ و ایون فیلڈریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کئے،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نےنوازشریف کوڈاک سےوارنٹ بھیجےتھے ،عدالت نےایون فیلڈ،العزیزیہ کیس میں وارنٹ جاری کئےتھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div