Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پرفائرنگ،ایک سپاہی شہید

راولپنڈی : باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پرفائرنگ کے...
شائع 22 ستمبر 2020 01:43pm

راولپنڈی : باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی صابرشاہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق ،گزشتہ رات پاک افغان سرحدی علاقے باجوڑ میں افغانستان کی جانب سے پاک فوج کی چوکی پرفائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ سپاہی صابر شاہ نے جام شہات نوش کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کاواقعہ گزشتہ رات باجوڑ سیکٹر پرپیش آیا۔

آئی ایس پی آر کہنا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کیلئے بارہا کہا گیا، پاکستان نے متعدد مرتبہ بارڈر مینجمنٹ سے بھی معاملہ اٹھایا۔

آئی ایس پی آرکا مزیدکہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سےپاکستان پر حملوں کاسلسلہ بندہونا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div