Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا سے صحتیاب مریضوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہونے کا انکشاف

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو متاثر کیا لیکن...
شائع 22 ستمبر 2020 10:22am

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو متاثر کیا لیکن ڈاکٹروں کی کاوشوں اور عوام کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے لاکھوں متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

تاہم ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے افراد میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا سے نجات پانے کے بعد متاثرین کو بخار، قبض یا ہیضے، شدید تھکاوٹ، دماغ میں دھند چھائے ہونے کا احساس اور دوسری پریشانیاں لاحق ہو رہی ہیں۔

کورونا سے صحتیابی کے کئی ماہ بعد بھی متعدد اثرات دیکھنے میں آئے جن میں بالوں سے محرومی، بہت شدید تھکاوٹ، سنسناہٹ کا احساس، ڈپریشن، یادداشت سے محرومی اور ٹانگوں میں تکلیف شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19 کو مارچ میں عالمی وبا قرار دے دیئے جانے کے چھ ماہ بد اب ایسی علامات کا سامنا کرنے والے لوگوں پر تحقیقی کام شروع ہوا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div