Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

اگر آپ کا ڈیٹا گوگل ڈرائیو میں ہے تو اس کو ابھی ڈیلیٹ ہونے سے بچائیں

گوگل نے اپنی ڈرائیو میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹریش میں موجود فائلز کو...
شائع 22 ستمبر 2020 09:37am
سائنس

گوگل نے اپنی ڈرائیو میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹریش میں موجود فائلز کو 30 دن بعد خودکار طریقے سے حذف ہونے کا سسٹم متعارف کرادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے سسٹم میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی. جس کے تحت ٹریش ڈرائیو میں موجود فائلز ایک ماہ بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

گوگل انتظامیہ کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ 13 اکتوبر سے تمام صارفین کےلیے مہیا ہوگی.

گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو 25 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ اگر ان کے گوگل ڈرائیو ٹریش میں کوئی ضروری فائل موجود ہے تو وہ اسے اب بھی ری اسٹور کر سکتے ہیں کیونکہ 13 اکتوبر کے بعد تمام فائلز ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ اس قبل گوگل ڈرائیو کے ٹریش میں موجود فائلز صارفین کو خود ڈیلیٹ کرنی پڑتی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div