Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سشانت کی محبوبہ نے دونوں اداکاراؤں کی پول کھول دی۔۔۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد اٹھنے والا طوفان ہے کہ تھمنے...
شائع 22 ستمبر 2020 08:25am

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد اٹھنے والا طوفان ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اداکار کی محبوبہ ریا چکرابورتی کو نار کوٹکس بیورو نے 8 ستمبر کو رواں برس جون میں سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔اسی سلسلے میں اب اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

ریا چکرا بورتی نے انسداد منشیات (این سی بی) کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ سارہ علی خان اور دیگر چند لوگ بھی ڈرگ سکینڈل میں ملوث تھے۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق ، بولی وُڈ کی دونوں اداکاراؤں کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے سے متعلق منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا جارہا ہے، جس کے لئے ممکنہ طورپر نارکوٹکس بیورو آج اداکاراؤں کو سمن جاری کرے گا۔

ریا چکرابورتی نے مبینہ طور پر این سی بی کو اپنے بیان میں سارہ کا نام لیا تھا جبکہ اس معاملے سے شردھا کا تعلق یہ ہے کہ انہوں نے سشانت کے لوناولا فارم ہاؤس میں "چھچھورے" کی کامیابی کا جشن منایا، جہاں مبینہ طور پر منشیات استعمال کی جاتی تھیں۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس بیورو نے ریا چکرابورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ریا چکربورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ سابق بوائے فرینڈ سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

ریا چکرابورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرابورتی، سشانت سنگھ راجپوت کے مینیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا جبکہ اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ریا چکرابورتی کو گرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات نارکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ "بائکُلا" جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

جیل میں دو راتیں گزارنے کے بعد ریا چکربورتی کے وکیل نے ممبئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے ان کی درخوست مسترد کردی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div