Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شاہین شاہ آفریدی نے 4 گیندوں پر4 وکٹیں لے کر سب کو دنگ کردیا

لندن :پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کی طرف سے ...
شائع 21 ستمبر 2020 09:16am

لندن :پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کی طرف سے ٹی 20میں مڈل سسیکس کخلاٹف 4گیندوں پر 4وکٹیں لے کر سب کو دنگ کردیا،ٹیم کو میچ بھی جتوایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

ایک،دو،تین اوریہ چارشاہین شاہ آفریدی نے 4گیندوں پر 4کھلاڑیوں کو بولڈ کرکر دھوم مچادی،جون سمپسن، اسٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4اوورز میں 19رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو 6وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div