Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

چار آل راؤنڈرز کورونا کا شکار ہوگئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈیوڈ ویلی سمیت چار آل راؤنڈرز کورونا کا شکار...
شائع 20 ستمبر 2020 08:46am

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈیوڈ ویلی سمیت چار آل راؤنڈرز کورونا کا شکار ہوگئے۔

برطانوی کاؤنٹی وائٹلی بلاسٹ میں یارکشائر کلب کے 4 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ نامور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلی کے بعد دیگر تین کھلاڑیوں کے کورونا مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ ویلی، میتھیو فشر، ٹام کوہلر اور جوش پوئسڈن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آئندہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کلب نے اعلان کیا کہ کورونا سے متاثرہ کھلاڑی مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔

ڈیوڈ ویلی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div