Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ الیون ٹیموں کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل

ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ الیون ٹیموں کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل...
شائع 19 ستمبر 2020 10:50pm

ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ الیون ٹیموں کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی، 6 ٹیموں کے 102 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کا مسلسل دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے، جبکہ بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر نے کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر مزید 5 روز سیلف آئسولیشن میں رہیں گے۔

پی سی بی کے مطابق کوویڈ 19 کی دوسری ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد 6 صوبائی ٹیمیں ملتان کے بائیو اسکیور ببل میں چلی جائیں گی، جہاں کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو ملنے جلنے کی آزادی ہوگی۔

تمام اسکواڈز اتوار سے اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور ملتان ہائی پرفارمنس سنٹر میں کریں گے جبکہ بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور معاون کوچ وسیم حیدر 5 روزہ سیلف آئسولیشن کے بعد کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کی فیس خود ادا کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div