Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سابق امریکی ماڈل کا بھی ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام

سابق ماڈل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں 1997 میں جنسی...
شائع 19 ستمبر 2020 10:24am

سابق ماڈل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں 1997 میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق ماڈل ایمی ڈوریس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ایسے وقت لگایا جب ان کے دوسری بار صدارت کے الیکشن میں صرف دوماہ رہ گئے ہیں۔

ایمی ڈوریس نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ 1997 میں نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اپنے کمرے میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ڈوریس کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 24 برس کی تھی، صدر ٹرمپ کے وکیل نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے پہلے بھی ایک درجن سے زائد خواتین کی جانب سے ایسے الزامات کا سامنا رہا ہے، جن میں جنسی زیادتی کے الزامات بھی شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div