Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بتیسویں پاکستان اسکریبل چیمپئین شپ کراچی میں شروع

کراچی: 6 ماہ کے تعطل کے بعد اسکریبل کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، 32 ...
شائع 18 ستمبر 2020 08:01pm

کراچی: 6 ماہ کے تعطل کے بعد اسکریبل کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، 32 ویں پاکستان اسکریبل چیمپئین شپ کراچی میں شروع ہوگئی۔

کورونا کے باعث 6 ماہ کے تعطل کے بعد اسکریبل کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، 32 ویں گلیڈی ایٹرز پاکستان اسکریبل چیمپئین شپ کراچی میں شروع ہوگئی۔

تین روزہ چیمپئین شپ میں 44 پلئیرز حصہ لے رہے ہیں، جن میں 9 سال سے لے کر 75 سال کی عمر تک کے کھلاڑی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے 2 اور بدین کا ایک کھلاڑی بھی ایونٹ میں شریک ہے، کئی ماہ کے تعطل کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کھلاڑی بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے کھیلنا تھوڑا مشکل ضرور ہے لیکن پریکٹس کیلئے ٹورنامنٹس کا تواتر سے ہونا بھی ضروری ہے۔

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران کھلاڑی آن لائن اسکریبل ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے تھے، 6 ماہ بعد ہونے والا ایونٹ ٹیسٹ کیس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس اے کے دیگر ٹورنامنٹس کے انعقاد کا دارومدار اس ایونٹ کی کامیابی پر ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران 3 روز میں 27 گیمز کھیلے جائیں گے جبکہ اختتامی تقریب اتوار کو ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div