Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر...
شائع 18 ستمبر 2020 07:38pm
کاروبار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر ہوا، مارکیٹ 170 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 504 پر بند ہوئی جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا، 170 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 42 ہزار 504 کی سطح پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 163 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 554 جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 234 رہی۔

اس کے علاوہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار 700روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 98 ہزار 337 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 1953 ڈالر پر پہنچ گیا-

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے ڈالر 166 روپے 21 پیسے سے 165 روپے 83 پیسے پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے گھٹ گئی جس سے امریکی کرنسی 166 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 166 روپے 20 پیسے ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div