Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

برطانیہ میں کورونا کے وار تیز

برطانیہ میں کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے اور مزید تین ہزار کیسز...
شائع 18 ستمبر 2020 07:28pm

برطانیہ میں کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے اور مزید تین ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے مسلسل ساتویں روز بھی تین ہزار سے زائد کسیز رپورٹ ہوئے، اکیس افراد جان سے گئے۔

لنکا شائر،نارتھ ویسٹ انگلینڈ میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا، گھروں سے باہر میل جول پر بھی پابندی ہے، بیس لاکھ افراد ان پابندیوں سے متاثر ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پی پر عمل نہ ہوا تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے بھی یورپ میں کیسز بڑھنے پر تشویش کااظہار کردیا۔

دوسری جانب دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تین کروڑ تین لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکارہوچکے ہیں مجموعی اموات نو لاکھ پچاس ہزار پانچ سوپچپن تک پہنچ گئیں ۔ بھارت میں کورونا میں مزید شدت آگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div