Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

ہائی کورٹ کے سابق جج 30 ستمبر کو سلیم ملک کی اپیل پرسماعت کریں گے

لاہور: ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور...
شائع 17 ستمبر 2020 08:55pm

لاہور: ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبر بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔

اس حوالے سے کیس کے دونوں فریقین کو سماعت کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div