Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے...
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 07:34pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے، انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 166 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا ہے جس سے امریکی کرنسی کی قدر 166 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 166 روپے 21 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آج سونے کی قیمت میں بھی مسلسل 3 روز اضافے کے بعد 800 روپے کی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونا اب ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں اب فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 908 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 16 ڈالرز کی کمی سے 1949 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 9 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بناء کسی اضافے یا کمی کے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div