Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

مانچسٹر: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں 3 وکٹوں سے ہرا کر 3...
شائع 17 ستمبر 2020 05:52pm

مانچسٹر: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں 3 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

مانچسٹرمیں تیسرا ون ڈے، جونی بیئرسٹو کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 302 رنز بنائے۔ بیئرسٹو نے 112، بلنگز نے 57 اور ووکس نے 53 رنز اسکور کئے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور آدھی ٹیم صرف 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی، لیکن پھر ایلکیس کیری اور گلین میکسویل نے ناممکن کو ممکن بنادیا اور انگلینڈ کے ہاتھ سے فتح چھین لی۔

دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ پر 212 رنز کی شراکت قائم کی، میکسویل نے 108 اور کیری نے 106 رنز اسکور کئے، کینگروز نے ہدف 2 گیندیں قبل 7 وکٹوں پر پورا کرلیا۔

میکسویل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div