Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ملک بھرکے 22 تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پر ملک بھرکے 22...
شائع 17 ستمبر 2020 11:13am

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پر ملک بھرکے 22 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، سب سے زیادہ خلاف وزریاں خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق گزشتہ 48 گھنٹے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ،بند کئے گئے 22 تعلیمی اداروں میں خیبرپختونخوا کے 16، آزادکشمیر کے 5 اور اسلام آباد کا ایک ادارہ شامل ہے۔

این سی او سی کے مطابق حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تعلیمی ادارے بند کئے گئے ،کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پروبا تعلیمی اداروں میں پھیلی ۔

ملک بھر میں 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھلے گئے تھے ، صوبائی اور ضلعی سطح پرمانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div