Aaj TV News

BR100 4,334 Decreased By ▼ -12 (-0.28%)
BR30 22,002 Decreased By ▼ -81 (-0.37%)
KSE100 41,701 Decreased By ▼ -105 (-0.25%)
KSE30 17,606 Decreased By ▼ -53 (-0.3%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 309,581 566
DEATHS 6,451 7

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے جاپان کےنومنتخب وزیراعظم یوشی ہیڈے سوغا (yoshihide suga)کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوشی ہیڈے کو جاپان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونےپرمبارک پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ پاک جاپان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یوشی ہیڈے سوغا کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے پاک-جاپان دوستی سمیت دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک میں مزید تقویت کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان کی پارلیمنٹ نے آج یوشی ہیڈے سوگا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔

جاپانی پارلیمنٹ نے 71سالہ سابق کارڈ بورڈ فیکٹری ورکر اور ایک کاشتکار کے بیٹے کی دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیڈر کے طور پر انتخاب کی تصدیق کی تھی۔