Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

موٹروے زیادتی کیس:مرکزی ملزم عابد علی کی بیوی زیر حراست

لاہور:موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو تاحال گرفتار نہ...
شائع 17 ستمبر 2020 09:41am

لاہور:موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا، پولیس نے ملزم عابد علی کی بیوی بشریٰ بی بی کو حراست میں لے لیا۔

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے دلخراش واقعے کے بعد مرکزی ملزم عابد کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا،8روز سے پولیس درندہ صفت ملزم کی تلاش میں ہے مگر کامیابی نہ مل سکی۔

ملزم عابد کی بیوی بشریٰ بی بی کو مانگا منڈی سے پولیس نے حراست میں لے لیا ، بشریٰ بی بی کی ملزم عابد سے دوسری شادی ہے،فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی خاتون کے سابقہ شوہر سے 4بچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پولیس کے قلعہ ستار شاہ چھاپے کے دوران عابد کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔

سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور پولیس نے قصور روڈ راؤ خان والا میں ملزم عابد کی موجودگی کی اطلاع پر جوائنٹ آپریشن کیا،3گھنٹے تک 2کلومیٹر پر پھیلے کھیتوں کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن کیا گیا مگر ملزم کا سراغ نہ ملا۔

پولیس نے سرچ آپریشن میں عابد کے 5 رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں عابد کے 2 کزن ایک خاتون اور 2 عزیز شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ان افراد کا عابد سے رابطہ ہواتھا، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے لاہور کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div