Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایرانی صدر کی بحرین اور امارات کو نام لئے بنا سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کے صدر حسن روحانی نے نام لئے بغیر خبردار کیا ہے کہ متحدہ...
شائع 17 ستمبر 2020 09:17am

ایران کے صدر حسن روحانی نے نام لئے بغیر خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کو اسرائیل سے معاہدے کرنے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا اور اگر خطے میں امن سبوتاژ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی دونوں مسلم ممالک پر عائد ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امن معاہدے پر دستخط کردیئے جس پر ایران کے صدر حسن روحانی نے دونوں مسلم ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صدر حسن روحانی نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ اسلامی ممالک کے شہری تو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ان کے حکمراں نہ تو مذہب کو اہمیت دے رہے ہیں اور نہ اپنے ہم مذہب و ہم زبان فلسطینیوں سے رشتے کا پاس رکھ رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل روز بہ روز فلسطینیوں پر مظالم کو بڑھاتا جا رہا ہے، ایسے میں کوئی بھی دردمند کس طرح ایسے ظالم ملک سے ہاتھ ملا سکتا ہے۔ اگر خطے میں صورت حال بگڑتی ہے تو اس کے ذمہ دار بحرین اور امارات ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div