Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران اسٹیج پر گِر کر ہلاک

ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف ڈبنگ آرٹسٹ اور اداکار پرابیش...
شائع 16 ستمبر 2020 10:59pm

ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف ڈبنگ آرٹسٹ اور اداکار پرابیش چھکّالکّل شوٹنگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے باعث اسٹیج پر ہی گِر کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرابیش شوٹنگ کے دوران اچانک اسٹیج پر گرے تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اُن کی عمر 44 برس تھی۔

پرابیش ایک یوٹیوب چینل کیلئے ڈرامہ بنارہے تھے جس کے اختتام پر گروپ فوٹو کیلئے تمام اسٹاف اسٹیج پر آیا، اسی دوران اداکار اچانک اسٹیج پر گِرگئے اور ہر طرف افراتفری میچ گئی۔ پرابیش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ساتھی اداکاروں نے بیان دیا ہے کہ پرابیش نے ایک گلاس پانی طلب کرتے ہوئے اسٹاف سے شکایت کی تھی کہ اُن کا گلا بُری طرح سوکھ رہا ہے۔ ذیل میں اُن کی کچھ تصاویر ملاحظہ کریں۔

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div