Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل

ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
شائع 16 ستمبر 2020 08:20pm

بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کے ترجمان عمیر خان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔

بی آر ٹی بس میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی۔13اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں بس ریپڈ سروس کا افتتاح کیا تھا۔ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

بی آر ٹی بس سروس کے ترجمان عمیر کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔

ترجمان بی آر ٹی کاکہناہے کہ مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی۔بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلیئر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div