Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چوہدری برادران کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کیلئے نیب کو4ہفتوں کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کیلئے...
شائع 16 ستمبر 2020 02:38pm

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کیلئے نیب کو 4ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چوہدری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرینس چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری حتمی مراحل میں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو ریفرنس فائل کرنے کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہیں 6 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب کو 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے چوہدری برادران کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

چوہدری برادران نے نیب کی3انکوائریز کو چیلنج کر رکھا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنےوالا ادارہ ہے،نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں،چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div