Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پولیس کےسینئر افسروں کو ہرضلع میں روزانہ2گھنٹےرات کوگشت کرنےکاحکم

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں روزانہ...
شائع 16 ستمبر 2020 02:38pm

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں روزانہ 2گھنٹے رات کو گشت کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے موٹروے خاتون زیادتی کیس کی جوڈیشل انکوائری کیلئے میاں آصف محمود اور ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر سماعت کی،ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ بتائیں آئی جی پنجاب روزانہ کتنے گھنٹے کہاں گشت کریں گے، رات 11 سے 1 بجے ہر ضلع میں ایک سینئر افسر روڈ پر ہونا چاہیئے، پولیس کا پرانا پیٹرولنگ سسٹم فیل ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ صوبے کے لوگوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،وائرلیس پر افسر بتاتا ہے کہ فلاں چوک میں ڈیوٹی پر ہے جبکہ وہ گھر بیٹھا کھانا کھا رہا ہوتا ہے، حکومت آئین کے تحت شہریوں کے تحفظ کی پابند ہے، وکلا ءاس نکتے پر معاونت کریں کہ اگر سرکاری پراپرٹی پر قتل ہو جائے تو کیا حکومت کو دیت کی رقم دینی چاہیئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں روزانہ 2گھنٹے رات کو گشت کرنے کا حکم دے دیا اور فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div