Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارت اپنے رويے سے ہر فورم پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے،شاہ محمودقریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون...
شائع 16 ستمبر 2020 12:39pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے بھارت کا پاکستانی نقشے پراعتراض مسترد کردیا،جس پر بھارت کو ندامت اٹھانی پڑی،روس نے بھی میزبان کی حیثیت سے بھارت کا نقطہ نظر تسلیم نہیں کیا، بھارت اپنے رويے سے ہر فورم پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجلاس سے متعلق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اصول ہے کہ فورم پردوطرفہ معاملات کونہیں اٹھایا جا سکتا ،دوطرفہ معاملات سائیڈ لائن ملاقاتوں میں طے ہوتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے قوائد کی خلاف ورزی کی پاکستان کے نقشے پراعتراض اٹھایا،جسے مسترد کردیا گیا،شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزراجلاس میں بھارت کو ندامت اٹھانی پڑی ،روس نے میزبان کی حیثیت سے بھی بھارت کے نقطہ نظرکو تسليم نہيں کيا، بھارتی مشیر نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔

وزیرخارجہ کا مزیدکہنا تھاکہ لداخ کے حوالے سے چین نے بھارت کو بارہا گفتگو کے ذریعے معاملات کو سلجھانے کی پیشکش کی لیکن بھارت نے وہاں بھی جارحیت کا راستہ اختیار کیا اور پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div