Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

موٹروےزیادتی کیس:مرکزی ملزم عابد تاحال قانون کے شکنجے میں نہ آسکا

لاہور میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے کو 7روز بیت گئے مگر...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 11:51am

لاہور میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے کو 7روز بیت گئے مگر مرکزی ملزم عابد تاحال قانون کے شکنجے میں نہ آسکا،تحقیقاتی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا اندوہناک واقعہ 9ستمبر کو پیش آیا، 7روز گزر گئے مگر درندہ صفت ملزم کا کوئی اتہ پتہ نہیں،پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے ملزم کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں جو ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکیں۔

پولیس نے مرکزی ملزم عابد کے ساتھی شفقت کا گذشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت سے 14روز کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا تھا،ملزم شفقت اعتراف جرم کرچکا ہے جس سے جیل میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ملزم عابد کے ساتھی اقبال عرف بالا مستری کو بھی پولیس حراست میں لے چکی ہے جسے آج عدالت کے روبرو پیش کئے جانے کا امکان ہےجبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزم عابد کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div