Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کاتوہین عدالت کی زیرالتواءدرخواستوں پرنوٹس

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے توہین عدالت کی...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 11:45am

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے توہین عدالت کی زیر التواء درخواستوں پر نوٹس لے لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے توہین عدالت کی زیر التواء درخواستوں پر نوٹس لیتے ہوئے زیر التواء درخواستوں پر جاری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر التواء ہیں، توہین عدالت کی تمام درخواستوں کا ڈیٹا منگوانے لگا ہوں، میں آفس کو ڈائریکشن دینے لگا ہوں کہ تمام ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس اور چیف سیکرٹری آفس کی ٹیم رپورٹ پیش کرے، لوگ معمولی معمولی ہدایات کیلئے دھکے کھا رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div