Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ہنگامہ آرائی کیس:رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی ضمانت میں 22ستمبر تک توسیع

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 11:38am

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا ءاللہ اور کیپٹن صفدر کی ضمانت میں 22ستمبر تک توسیع کردی اورپولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دے دیا ۔

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت دیگر کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اسمبلی سیشن میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ اور کیپٹن صفدر سمیت 12لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کردی۔

کپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کی سالمیت کا حلف اٹھایا ہے اس پر دہشتگردی کے مقدمات درج کئے جارہے ہیں،3بار کے وزیراعظم کی بیٹیاں آج عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔

عدالت نے کیپٹن صفدر کی درخواست پر سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div