Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مریم نواز نےایف بی آرکے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کےنوٹس کوچیلنج کردیا

لاہور:مسلسم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 03:00pm

لاہور:مسلسم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹس کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی،مریم نواز نے اپنی درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا۔

اپیل میں مریم نوازنے مؤقف اختیار کیا کہ 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے، قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں، تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے نوٹس بھجوا دیئے، لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ریکارڈ کا درست جائزہ لئے بغیر درخواست خارج کی۔

مریم نوازنے استدعاکی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، لاہور ہائیکورٹ ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔

لاہور ہائیکورٹ :مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی حکومت، ایف بی آر اور ڈی سی ان لینڈ ریونیو سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود نے مریم نواز کی ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

مریم نواز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان لینڈ ریونیو نے غیر قانونی طور پر ان کو منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹس دیئے ہیں جو سیاسی بنیادوں پر ہیں، وہ قانون کے مطابق تمام ٹیکسز ادا کر رہی ہیں لہذا استدعا ہے کہ عدالت ان نوٹسز کو غیر قانونی قرار دے اور انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کو کالعدم قرار دے، عدالت ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے بھی روکے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت نوٹس دیئے گئے۔

دلائل کے بعد عدالت نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی حکومت، ایف بی آر اور ڈی سی ان لینڈ ریونیو سے جواب طلب کر لیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div