Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فیاض الحسن چوہان کا شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 12:42pm

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موٹروے زیادتی کیس پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مربوط اور مثبت مؤقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیئے تھی،الٹااپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قائدِ حزبِ اختلاف نے قوم کو مایوس کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے،لاہور سیالکوٹ موٹروے پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی2007 میں پرویز الٰہی نے ڈالی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے باقن کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہوگئے ہںے،اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا، میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div