Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 303,089 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 16 ستمبر 2020 09:56am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد303,089ہوگئی جبکہ6,393افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے، کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 665نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ03ہزار 089ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 16ستمبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید324نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی ۔

پنجاب میں129،بلوچستان میں 69، خیبرپختونخوا میں 61،گلگت بلتستان میں 28،اسلام آباد میں 22 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 15کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ32ہزار591 ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار946افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار140،اسلام آباد میں15ہزار984،بلوچستان میں13ہزار690 ،گلگت بلتستان میں3297اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2441کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید04مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6393ہوگئی۔ کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2448افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2220،خیبرپختونخوا میں 1257،اسلام آباد میں178،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 79اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث66 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ05ہزار936 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے571 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے499افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 90ہزار760مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار097کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے665افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 30لاکھ24ہزار987افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے 735 اسپتالوں میں 995مریض زیر علاج ہے جبکہ مختلف اسپتالوں 92 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جبکہ کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div