Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کوئی بھی خطرہ متحد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دلیر آفیسر...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 02:35pm

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دلیر آفیسر نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کی،کوئی بھی خطرہ متحد قوم کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد سلہری شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کلئے دعا کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی اور بہادر آفیسر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دلیر آفیسر نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کی،پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروز کی قدر کرتی ہے، کوئی بھی خطرہ متحد قوم کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div