Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کےپہلے ریسلر کےپوتے کواسپورٹس بورڈپنجاب میں ملازمت مل گئی

لاہور: وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کے پہلے...
شائع 16 ستمبر 2020 12:12am

لاہور: وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کے پہلے لیجنڈری ریسلر دین محمد کے پوتے کو اسپورٹس بورڈ پنجاب میں ملازمت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دین محمد کے پوتے فیصل علی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے ملاقات کی۔

رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ سابق قومی ریسلر دین محمد سے ملاقات میں خاندان کے فرد کو ملازمت دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اُن کے پوتے فیصل علی کو اسپورٹس بورڈ پنجاب میں بھرتی کرلیا۔

وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ قومی ہیروز کی پذیرائی ہم سب کا فرض ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div