Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مارکیٹ میں انوشے اشرف کے ساتھ کیا ہوا؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

پاکستان کی نامور اداکار انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ...
شائع 15 ستمبر 2020 11:25pm

پاکستان کی نامور اداکار انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اُنہیں بھی اُس وقت جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جب مارکیٹ میں پیچھے چُٹکی کاٹی گئی۔

اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک مرتبہ مجھے مارکیٹ میں پیچھے سے چُٹکی کاٹی گئی حالانکہ میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھانپا ہوا تھا، دوپٹہ لیا ہوا تھا، کوئی میک اپ نہیں کیا تھا، یہاں تک میں نے سر میں تیل بھی ڈالا ہوا تھا۔

enter image description here

انہوں نے مزید لکھا کہ ریپسٹ کپڑوں کو نہیں دیکھتے بلکہ لوگوں کا ریپ کرتے ہیں لہٰذا کسی کے ساتھ درندگی کی وجہ بے حیائی کو نہ قرار دیا جائے

انہوں نے زیادتی کا شکار بننے والے متاثرہ شخص پر الزام تراشی کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور موٹر وے پر پیش آنے والا انتہائی شرمناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div