Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، لیگی رہنما

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالتی...
شائع 15 ستمبر 2020 09:50pm

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام ہے ،لیکن نوازشریف کی صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ پاکستان آسکیں،علاج کے بعد وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا ضرور کریں گے،حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ آصف ،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ۔پریس

کانفرنس میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ۔ لیکن نواز شریف کی صحت اس قابل نہیں ان کے پلیٹ لیٹس کم ہو رہے ہیں جب بھی ان کی صحت ٹھیک ہوئی وطن واپس آ کرعدالتوں اورمقدمات کا سامنا کریں گے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی لندن سے آئے اورجیل گئے ۔ علاج کرانا ان کا قانونی حق ہے وہ علاج کرانے کے بعد واپس آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت نے اور حکومت نے بیرون ملک بھجوایا ۔وزیراعظم عمران خان نے خود فیصلہ کیا ۔ عمران نیازی عوام کو جواب دیں کہ عوام کے لیے آپ نے کیا کیا ۔

ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ آج نوجوان روزگار مانگ رہا ہے ، عوام کی جو حالت ہے اس کا جواب دو شمیر کے لیے آپ نے کیا کیا زرا یہ بھی عوام کو بتاؤ ۔نواز شریف کی صحت پر سیاست مت کرو وہ علاج مکمل ہوتے ہی واپس آ ئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div