Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'اسلام آباد میں اگلے تین سے چار سال میں مکمل الیکٹرک بسز ہوں گی'

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرک بسز پر40 ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔ الیکٹرک بسز سے30 ہزار ملین بیرل تیل کی بچت ہوگی۔
شائع 15 ستمبر 2020 07:51pm
سائنس

سی ڈی اے اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اگلے تین سے چار سال میں مکمل الیکٹرک بسز ہوں گی ۔2030 تک ہماری 40 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر چلی جائے گی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔چیئرمین سی ڈی اے اور وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرک بسز پر 40 ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔ الیکٹرک بسز سے 30 ہزار ملین بیرل تیل کی بچت ہوگی۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ 51 کروڑ کا ڈیزل ایک سال میں بچایا جا سکے گا۔ہم بہت جلد لڑکیوں کے لئے تھری ویلر کاریں لانا چاہتے ہیں۔ یہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک بڑا ریوولیوشن ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div