Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس، پاکستان کیخلاف بھارت کوہزیمت کاسامنا

آن لائن اجلاس میں شرکاء نےاجیت ڈول کا پاکستان کے نئے سیاسی نقشے پراعتراض مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی پوزیشن کی حمایت کی۔
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2020 10:43pm

بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزراجلاس میں شکست اور ہزیمت کا سامناکرنا پڑا۔آن لائن اجلاس میں شرکاء نےاجیت ڈول کا پاکستان کے نئے سیاسی نقشے پراعتراض مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی پوزیشن کی حمایت کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے آن لائن نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرزاجلاس میں بھارت کو اس وقت شکست اورسبکی کاسامنا کرناپڑا جب اجلاس کے شرکا بھارتی نمائندے اجیت ڈوول کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے۔پاکستان کی پوزیشن سے اتفاق کیا۔

اجیت ڈول نے آن لائن اجلاس میں ڈاکٹر معید یوسف کے بیک گراؤنڈ میں پاکستان کے نقشے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نقشے میں بھارتی علاقے شامل ہیں۔پاکستان نے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دے کر مسترد کر دیا۔

اجلاس کو بتایا گیاجموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔عالمی قانون کے مطابق بھارت کو جموں و کشمیر کو اپناعلاقہ قرار دینے کا کوئی حق نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےیکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان تنازع کشمیر کے اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری شماری کے موقف پر قائم ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کی پوزیشن پر اتفاق کیا۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشہ پر اپنا موقف برقرار رکھا۔ پاکستان کا موقف نا صرف شنگھائی تعاون تنظیم نے قبول کیا بلکہ پزیرائی بھی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div