Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مشرقی لیبیا کی عبوری حکومت مستعفی ہو گئی

وزیر اعظم عبداللہ الثانی نے مشرقی لیبیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
شائع 14 ستمبر 2020 11:26pm

لیبیا میں بدعنوانی اور ناقص معاشی حالات کے خلاف کئی روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر مشرقی لیبیا کی عبوری حکومت گزشتہ روز مستعفی ہو گئی۔

وزیر اعظم عبداللہ الثانی نے مشرقی لیبیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

مشرقی لیبیا کے مرکزی شہر بن غازی اور المرج میں مظاہرین نے کئی حکومتی دفاتر میں آگ بھی لگا دی تھی۔

واضح رہے کہ مرج شہر باغی رہنما خلیفہ حفتر اور اس کی فوج کا گڑھ مانا جاتا ہے۔

ملک کے جنوبی شہروں الصباح اور البیضاء سے بھی حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔

یاد رہے کہ سن 2011 میں کائی دہائیوں سے حکمران معمر قذافی کی معزولی کے بعد سے ملک کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں الگ الگ حکومتیں قائم ہیں، جو دونوں ایک دوسرے کی حریف ہیں۔

لیبیا میں گزشتہ نو سال سے خانہ جنگی جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div