Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 پیسے...
شائع 14 ستمبر 2020 08:48pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

اس اضافے سے امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 17 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اب ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 080 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، 8 ڈالرز کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1948 ڈالرز ہوگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 9 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بناء کسی اضافے یا کمی کے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div