Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

موٹر وے ریپ کیس کے حوالے سے چند گھنٹے میں بڑی خبر دینے کا اعلان

لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی...
شائع 12 ستمبر 2020 12:29pm

لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور ریپ کیس کے حوالے سے چند گھنٹے میں بڑی خبردینے کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، بزدار حکومت ملزمان کی گرفتاری کے لیے انتھک محنت کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آج دوپہر کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، کیس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں، امید ہے کچھ ہی گھنٹوں میں یہ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائےگا۔

دوسری جناب آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ زیادتی کیس میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، گرفتاری سے متعلق چلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملزمان کی شیئر کی گئی تصاویر جعلی ہیں، کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کررہا ہوں، کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

گجرپورہ ریپ کیس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے کیلئے قاٸم کمیٹی کے ایک رکن پراسیکیوٹر کو بھی تبدیل کردیا ہے۔ محسن بھٹی کی جگہ محمد شبیر کو کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پنجاب پولیس اور دیگر سیکیورٹی ٹیمیں گشت کررہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div