Aaj TV News

BR100 4,355 Decreased By ▼ -5 (-0.12%)
BR30 22,224 Increased By ▲ 12 (0.06%)
KSE100 41,876 Increased By ▲ 47 (0.11%)
KSE30 17,674 Decreased By ▼ -23 (-0.13%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 307,418 532
DEATHS 6,432 8

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا اور 166 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا تھا مگر بعد میں روپے کی قدر کم ہوگئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوکر 166 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 965 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1926 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 60روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 1360 روپے اور 10 گرام کی قیمت 1114 روپے ہوگئی ہے۔