Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک میں مندی ، سونا بھی سستا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی...
شائع 08 ستمبر 2020 07:50pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی دیکھی گئی-مندی کے باعث انڈیکس 42 ہزار کی حد گنوا بیٹھا- سونا 1500روپے فی تولہ سستا ہوگیا-

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی-

مندی کے باعث مارکیٹ 42 ہزار کی حد بھی گنوا بییٹھی- 310 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 41ہزار 985 پر بند ہوئی- دن بھر مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا-

246 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 112کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا- آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,528 جبکہ کم ترین سطح 41,912 رہی-

سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی- 1500 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 1لاکھ 13ہزار 500روپے پر آگیااسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1286روپے کی کمی سے 97ہزار 308 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 1916 ڈالر فی اونس پر آگیا- دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا-

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 56پیسے بڑھ گئی ہوگیا- جس کے بعد ڈالر165.87 سے بڑھ کر 166.43پربند ہوا-اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں60پیسے کااضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 166.20 سے 166.80 پر پہنچ گیا-

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div