Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے...
شائع 08 ستمبر 2020 07:28pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 11 ڈالرز کی کمی سے 1916 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1360 اور 10 گرام کی قیمت 1166 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

7 ستمبر 2020 کے ریٹ

24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کی کمی سے 1927 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 1360 اور 10 گرام کی قیمت 1166 روپے ہوگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div