Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد...
شائع 07 ستمبر 2020 04:46pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کی کمی سے 1927 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 1360 اور 10 گرام کی قیمت 1166 روپے ہوگئی ہے

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div