Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رخصتی سے چند گھنٹے قبل دلہن کا انتقال

شادی کی ایک تقریب اس وقت اچانک ماتم میں بدل گئی جب رخصتی سے چند...
شائع 01 ستمبر 2020 08:38am

شادی کی ایک تقریب اس وقت اچانک ماتم میں بدل گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے قبل دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ مصر کی القلیوبیہ گورنری کے نوحی علاقے اکیاد دجھوی میں پیش آیا۔ 21سالہ اسرا محمد کی منگل کے روز مہندی کی رسم ادا کی گئی، جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک تھی۔

اگلے روز اس کی رخصتی تھی مگر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

مرحوم دُلہن اسرا محمد
مرحوم دُلہن اسرا محمد

دوسری جانب دلہا احمد محمد غالی نے بتایا کہ ہم شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ اسرا کی دادی کا پیغام ملا کہ اسرا بے ہوش ہو کر گرپڑی ہیں۔

اسے اٹھا کر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔ اسرا اور احمد غالی کا نکاح رواں سال مارچ میں ہوچکا تھا اور والدین کی طرف سے اسرا کے جہیز کا سامان اس کے گھر پہنچا دیا گیا تھا۔

اب اس کی رخصتی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک وہ اس دار فانی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی۔ واقعے پر دونوں خاندانوں میں خوشی ماتم میں بدل گئی۔

سوشل میڈیا پر خبر کے وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے اس پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے جنگ کی دلہن کا لقب دیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div