Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

بے پناہ محبت پر خاتون شوہر سے علیحدگی کی خواہاں

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک انوکھے واقعے میں بیوی نے اپنے...
اپ ڈیٹ 26 اگست 2020 11:52pm

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک انوکھے واقعے میں بیوی نے اپنے شوہر سے خلع کا مطالبہ کر دیا۔بیوی کا موقف ہے کہ شوہر اس سے بے حد محبت کرتا تھا اور وہ اس سے کبھی بھی لڑتا جھگڑتا نہیں تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شادی کے 18 ماہ بعد شوہر سے الگ ہونے کے لیے شریعہ کورٹ سے رجوع کیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا شوہر ان سے نہ صرف بے پناہ محبت کرتا ہے بلکہ لڑتا جھگڑتا نہیں ہے جو کہ ان کیلئے ناقابل تسلیم ہے۔

خاتون کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ اسکا شوہر گھر کے کام کاج میں بھی اسکی مدد کرتا ہے تاہم وہ اپنے شوہر کی ان عادتوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔ اور اس نے اپنے شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

خاتون نے مزید درخواست میں مزید بتایا کہ ہ مجھ سے کوئی بھی غلطی ہوجائے تو وہ فوراً ہی معاف کر دیتے ہیں اور اسکا شوہر اس پر چیختے چلاتے بھی نہیں ہیں۔

خاتون کا موقف ہے کہ وہ ایسی زندگی گزارنے کی خواہاں نہیں ہے۔ اس نے مقامی پنچائت سے رجوع کیا تو پنچائت نے بھی خاتون کو خلع لینے سے منع کر دیا۔ جبکہ اسکی خاتون کی درخواست کو عدالت نے بھی مسترد کردیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div