Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آئرن مین کے 6 پاگل پن سے بھرپور انتہائی ایڈوانس آرمر سوٹ

ایونجرز: ایج آف الٹران کی سب سے بہترین بات اس میں موجود آئرن مین...
شائع 18 اگست 2020 11:28am

ایونجرز: ایج آف الٹران کی سب سے بہترین بات اس میں موجود آئرن مین کا انتہائی خوبصورت اور زبردست "ہلک بسٹر" سوٹ تھا۔ آپ نے شاید یہ واحد سوٹ دیکھا ہوگا جو تونی اسٹارک عرف آئرن مین نے کسی کیریکٹر کی تباہی کیلئے خصوصی طور پر بنایا ہو، لیکن ایسا نہیں ہے۔

ٹونی اسٹارک نے اپنے سُپر دشمنوں کی تباہی کیلئے کئی ایسے دیگر سوٹ بھی تیار کئے ہیں، اور آج ہم انہیں میں سے چھ سب سے بہترین آئرن مین "بسٹر" سوٹس کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

٭ کامکس، ایونجرز ورسز ایکس مین کا اینٹی میگنیٹو سوٹ"

میگنیٹو کی سُپر پاور اس کی انتہائی طاقتور مقناطیسیت ہے، جس کے زریعے وہ کسی بھی دھات کی چیز کو اپنے قابو میں کرسکتا ہے۔ اب اگر آئرن مین پورا کا پورا ہی دھاتی سوٹ میں ملبوس ہوتو بھلا کیسے میگنیٹو سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے آئرن مین نے ایک مخصوص اینٹی میگنیٹو سوٹ تیار کیا جو مکمل طور پر کاربن نینوٹیوبز سے بنا ہوا ہے۔ حقیقت میں ایسا کرنا ممکن نہیں لگتا، لیکن کامکس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

٭ کامکس، دی انونسیبل آئرن مین : اسٹینڈ آف کا "تھور بسٹر"

اصل میں یہ سوٹ تھور کا انسانی نسل کیلئے تحفہ تھا۔ یہ آرمر تھور کی دنیا ایسگارڈ کے ایک طلسماتی نگینے کی طاقت سے چلتا تھا جو صاف انرجی بنانے ایک ذریعہ تھا۔ لیکن سوکوویا میں ڈاکٹر ڈوم کے ہاتھوں کئی ایسگارڈینز کے مارے جانے کے بعد زمین اور ایسگارڈ میں سیاسی ٹینشن پیدا ہوگئی، تھور ایونجرز کے خلاف ہوگیا جس سے لڑنے کیلئے ٹونی اسٹارک کو تھور بسٹر استعمال کرنا پڑا۔ لیکن تھور کو اس سوٹ کا کمزور حصہ پتا تھا، تو اس نے لمحے بھر میں ہی اس سوٹ کو تباہ کردیا۔

٭ کامکس، ایک مین ورسز ایونجرز کا "فینکس کِلر آرمر"

یہ سوٹ خصوصی طور پر فینکس فورس کو ختم کرنے کیلئے بنایا گیا تھا تاکہ اسے زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ختم کیا جاسکے۔ ٹونی نے فورس کو 5 حصوں میں تقسیم کردیا، جس سے اس نے ایکس مین کیلئے مسئلے کے حل کے بجائے ایک نئی مصیبت کھڑی کردی تھی۔

٭ کامکس، ورلڈ وار ہلک کا "ہلک بسٹر پلس"

ہلک کا سب سے دلچسپ ایشو "ورلڈ وار ہلک" تھا۔ جس میں ایک نیا اور بہتر ہلک بسٹر سوٹ متعارف کروایا گیا۔ ہلک، ٹونی اور الیومیناتی کے ان دیگر ممبران پر شدید غصہ تھا جنہوں نے اسے "ساکار" پلینٹ پر پھنسا دیا تھا۔ حلانکہ یہ سوٹ غصیلے ہلک کیلئے انتہائی ایڈوانس تھا، لیکن ہلک نے اسے پورے ایونجرز ٹاور کو اپنے اوپر گرا کر مکمل تباہ کردیا تھا۔

٭ کامکس، آرمر وارز کا "گیلکٹس بسٹر آرمر"

جب آپ پوری مارول یونیورس میں دیوتا کو درجہ رکھنے والے سب سے طاقتور کیرکٹر سے بھڑتے ہیں تو اس کیلئے آُپ کو اتنی ہی طاقت والے ایک سوٹ کی ضرورت پڑتی ہے، اور یہی ٹونی نے کیا۔

٭ کامکس، واٹ اِف: آئرن مین ورژن کا سورسَرر سُپریم آرمر

واٹ اِف کے سب سے دلچسپ ایشو میں ٹونی اسٹارک عرف آئرن مین اور اسٹیفن اسٹرینج عرف ڈاکٹر اسٹرینج ایک حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں، جس میں ڈاکٹر اسٹرینج معذور ہوکر اپنی جادوئی طاقت استعمال کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ ٹونی فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کچھ بھی کرکے سورسرر سپریم (سب سے طاقتور جادوگر) کی جادوئی طاقت کو بحال کرے گا، لیکن وہ اس کوشش میں بُری طرح ناکام ہوتا ہے۔ لیکن پھر وہ اپنے ٹونی اسٹارک اسٹائل میں اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے خود سورسرر سُریم بننے کا فیصلہ کرتا ہے۔ آئرن میں خود تمام طلسماتی فن سیکھتا ہے اور اپنے لئے ایک سورسرر سُریم سوٹ تیار کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div